این سی او سی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

این سی و سی نے یوم علیؓ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق یوم علیؓ پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور یوم علیؓ پر کورونا علامات والے افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں اور علما، ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں اور معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں جبکہ مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے جانے کا الگ راستہ رکھا جائے جبکہ داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان اور ایران کی سرحدیں سیل کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق جمعتہ الوداع کے لیے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کر کے آئیں۔ صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور وضو خانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔

شب قدر پر بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد مسجد نہ آئیں۔


متعلقہ خبریں