بازار میں بدانتظامی: فردوس عاشق نے اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلادی


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں بدانتظامی پر ڈانٹ پلا دی۔

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔

اس دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں بد انتظامی پر ڈانٹتے ہوئے کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سب سے برا انتظامی بدحالی کا شکار سیالکوٹ کا رمضان بازار ہے جو اس بات کی عکاس ہے کہ انتظامیہ کو عوام کی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  بازار کی ناقص کارکردگی سے متعلق چیف منسٹر کو اپڈیٹ دوں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر معاون خصوصی کے رویے سے نالاں ہو کررمضان بازار سے واپس چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گرمی میں اگر فروٹ خراب ہوگیا تو یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز