کورونا کی تباہ کاریاں،بھارت میں12ویں روز بھی3لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ


بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ایک بار پھر24 گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں مسلسل بارہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد جان کی بازی ہار گئے،، بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد دو لاکھ  18ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

بھارت کے شہر مہارشٹرا، کیرالا۔ کرناٹک، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، آندرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی ہے۔ کچھ اسپتالوں نے’آکسیجن آؤٹ آف اسٹاک’ کا بورڈ لگا دیا ہے۔ جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

امریکا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں