اب مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، امتحانات ہوں گے، شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اب کسی طالبعلم کو مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے بلکہ امتحانات ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ جو بچے امتحان دیں ان کو داخلہ مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دیے جائیں گے کیونکہ اس طرح پڑھے لکھے بچوں کی محنت ضائع ہوتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔ کورونا کی تیسری لہر کا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں صرف میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا شریک ہوتے ہیں اور تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

شفقت محمود نے بتایا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے اور اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے اور نہیں پتا کل کیا ہو گا۔ کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے اور برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لیے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے جہانگیر ترین کو 19 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا

وزیر تعلیم نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں تاہم کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں۔ امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔

شفقت محمود نے کہا کہ رسک ہر چیز میں ہے ایس او پیز کے ساتھ امتحانات ہوں گے، پہلے جو صحت پر شور مچارہے تھے اب کہہ رہے ہیں بغیر امتحان پاس کردو۔


متعلقہ خبریں