میانوالی:بیٹا پیدا نہ ہونے پر3بیٹیاں قتل،باپ گرفتار

ملزم


پنجاب کے ضلع میانوالی میں سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے3 بیٹیوں کو قتل کردیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹا پیدا نہ ہونے پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔ ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔

تھانہ داؤدخیل پولیس کے مطابق ملزم نادر خان نے گھریلو جھگڑے پردو سالہ عائشہ، تین سالہ علیشہ اور چار سالہ عارفہ پر فائرنگ کی۔

عائشہ اور علیشہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار سالہ عارفہ ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئی۔ تینوں بچیوں کی نماز جنازہ داؤد خیل میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں