بھارت: ریاستی الیکشن میں مودی کو دھچکا


بھارت کی5ریاستوں میں الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی)ایک اور اپوزیشن جماعتیں چار ریاستوں میں آگے ہیں۔

کیرالہ میں کمیونسٹ اور تامل ناڈو میں علاقائی جماعت کو برتری حاصل ہے۔ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جماعت نے مودی کو شکست دی ہے۔ آسام میں بی جے پی اور اتحادیوں کو برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ اہمیت کا حامل الیکشن مغربی بنگال کا تھا جہاں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 292 نشستوں میں 185 پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے مودی کو شکست دی۔  بی جے پی 104 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔

تامل ناڈو میں234 میں سے 138 نشستوں پر’ڈی ایم کے‘ کو فتح حاصل ہوئی۔ جب کہ اپوزیشن جماعت نے 92 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس ریاست میں بی جے پی نہ ہونے کے برابر ہے۔

کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعت لیفٹ ڈیموکریٹک فیڈریشن نے 140 میں 81 سیٹیں جیتیں۔ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 50 نشستیں مل سکیں۔ بی جے پی کے 30 سے زائد سیاسی جماعتوں کے انتخابی اتحاد کو صرف 3 نشستیں مل سکیں۔

آسام میں بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس کو48 سیٹوں پر کامیابی ملی۔


متعلقہ خبریں