عوام مہنگائی سے دوچار ہیں اور عمران خان فلم کی شوٹنگ میں مصروف، مریم اورنگزیب 

عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

فوٹو/فائل


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سے دوچار ہیں اور عمران خان فلم کی شوٹنگ میں مصروف  ہیں۔ 

انہوں نے کہا پوری قوم نے دیکھا کل کیسے عمران صاحب سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر بازاروں کا دورہ کیا، رمضان میں عوام بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہیں اور عمران صاحب گانے لگا کر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گانے لگا گر، فلم کی شوٹنگ کروا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے کیا؟

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

‎ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر پہلے سبزیاں فروٹ سمیت تمام اشیاء مہنگی کرتے ہیں پھر بازاروں میں فلمی انداز میں میڈیا سٹنٹ کرکے عوام سے ڈرامے کرتے ہیں۔

‎انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب گانے لگا کر بازاروں کے دورہ کی فلم نشر کر کے مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا، عمران صاحب آپ کی ماڈلنگ سے آٹاچینی بجلی گیس دوائی کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے فوٹوگرافر کو تو ایوارڈ تو دیاجاسکتا ہے لیکن بے چاری عوام کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا، قوم کو امید تھی کہ آج آٹا ، چینی ، روٹی ، انڈے، گوشت ، سبزیاں ، پھل سستے ہو گئے ہوں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ گانے لگا کر وڈیوز ریلیز کرکے آپ نے عوام کے جذبات اور مہنگائی کی قیامت ٹوٹنے پر ان کا مذاق اڑایا ہے، عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا گیس بجلی آٹے چینی کی قیمت کم ہوئی؟

‎مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی فلم کی شوٹنگ سے کیا پھلوں کی قیمت میں کمی آئی؟ عوام کے بجائے آر ٹی ایس بٹھا کراور الیکڑانک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے والے اسی طرح کی حرکتیں کرتے ہیں؟

‎ان کا کہنا تھا کہ جن کا پلان الیکڑانک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینا ہو عوام سے نہیں اُن کی ترجیح مہنگائی کم کرنا اور روزگار دینا نہیں ہوتا، حکومت کی ترجیح ہرروز نت نئے ڈرامے کرنا ہے، مہنگائی کم کرنایا عوام کو ریلیف دینا نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء بازاروں میں ڈرامے اور میڈیا سٹنٹس کرنے کے بجائے مہنگائی کم کرائیں، عوام تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزار رہی ہے لیکن کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب  

‎انہوں نے کہا کہ سبزی،گوشت انڈوں ، روٹی ، چینی، آٹے کی آسمان چھو رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، پاکستان بیوروآف شماریات جھوٹے اعدادوشمار دے رہا ہے، ادارہ شماریات نے اپنی ساکھ کھو دی ہے اور حکومتی مفادات کی غلامی کررہا ہے۔

‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں ، چھوٹے گوشت کی قیمت 1600 روپے کلو پرپہنچ گئی ہے اور بڑا گوشت 1000 روپے کلو ہوچکا ہے، عمران صاحب گانوں کی وڈیوز ریلیز نہ کریں، گوشت کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا پلان کامیاب ہونے کے بعد اب الیکٹریک مشین سے ووٹ لینے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے؟


متعلقہ خبریں