وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

مریم نواز نے کہا کہ جب کسی نے عوام کی خدمت کی ہو یا کام کیے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے تھے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز