ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، ترجمان بلوچستان حکومت


کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا تھم نہیں رہا اس لیے آپ گھروں میں تھم جائیں۔ جو شخص ماسک نہیں پہنے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے اور دفعہ 144 کے تحت جہاں بھی 5 سے زائد افراد جمع ہوں گے کارروائی کریں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ بلوچستان میں سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ٹیسٹ کے اسپتالوں اور آفس میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا جبکہ 5 مئی سے پاک ایران افغان باردڑ پر آمدورفت محدود کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جلد ملک میں ویکسین بنانے کا عمل شروع کر دیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صالح بھوتانی سے قلمدان کارکرگی کی بنیادی پر واپس لیا گیا ہے اور صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لینے کو کوئی اور رخ نہ دیا جائے۔


متعلقہ خبریں