ریاستی انتخابات: 3 ریاستوں میں مودی کو شکست، مغربی بنگال ممتا بنرجی کے نام

ریاستی انتخابات: 3 ریاستوں میں مودی کو شکست، مغربی بنگال ممتا بنرجی کے نام

بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو تین ریاستوں میں شکست ہوئی ہے جبکہ صرف دو ریاستوں میں معمولی سیٹوں سے برتری حاصل ہوئی ہے۔

بھارت کے مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالا، آسام اور پڈوچیری کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو تین ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو ریاستوں میں انتخابی اتحاد کت باعث بہ مشکل سبقت حاصل کرسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس، تامل ناڈو میں دراویڈیئن پروگریسیو فیڈریشن (ڈی ایم کے)، کیرالا میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ جبکہ آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے میدان مار لیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کا سونامی بی جے پی، کانگریس کو بہا لے گیا

سب سے اہمیت کا حامل الیکشن مغربی بنگال کا تھا جہاں 292 نشستوں میں سے 183 سیٹیںوں پر وزیرعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگرین نے کامیابی حاصل کر کے مودی کو بری طرح شکست دی ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کو 104 نشستیں مل گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا بڑا معرکہ تامل ناڈو میں ہوا جہاں 234 نشستوں میں سے 138 نشستوں پر ڈی ایم کے نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے جبکہ اپوزیشن جماعت نے 92 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس ریاست میں بی جے پی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اسی طرح کیرالا میں 140 نشستوں پر مقابلہ تھا جہاں بائے بازو کی جماعت لیفٹ ڈیموکریٹک فیڈریشن نے 81 نشستین جیت لیں۔ اس ریاست میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 50 نشستیں مل سکیں۔ کیرالا میں میں بی جے پی کے 30 سے زائد جماعتوں کے انتخابی اتحاد کو صرف تین نشستیں مل سکیں۔

آسام میں بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس نے 48 سیٹیں اپنے نام کیں۔

اسی طرح ریاست پڈوچیری میں 30 میں سے 17 نشستیں مودی کے اتحاد اور 11 یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس نے جیتیں۔

 

 


متعلقہ خبریں