ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

فوٹو: فائل


کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں.

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ معتکفین کو ہدایت کی گئی کہ سب ایک ساتھ اکٹھے بیٹھ کر سحر و افطار سے گریز کریں۔

ماہِ صیام کے آخری عشرے کی پہلی طاق رات میں شبِ قدر تلاش کی جائے گی۔ آج رات خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، بچوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد نہ آنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار ، اعتکاف پر پابندی

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام محدود پیمانے پر ہو رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز  میں بستر، چادر، پردے اور برتن گھروں سے لے کر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی او سی نے ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ اعتکاف کرنے والے افراد کسی دوسرے فرد کی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں۔

این سی او سی کی گائیڈ لائنز میں تین فٹ کا فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد کے اندر اجتماعی سحری اور افطار نہ کریں۔


متعلقہ خبریں