وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

Rupees and dollars

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اور زبردست سہولت کا اعلان


کورونا وائرس کی وبا کے دوران  وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے۔

پیرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار سے زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، اس صورتحال میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں میں فیس معافی کے اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پیرا نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں