افسر شاہی گرمی برداشت نہیں کر سکتی تو عوام سے جڑے منصوبوں میں نہ آئے، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان بازار میں مسائل کی جنگ لڑنے گئی تھی کسی خاندان کی نہیں۔ افسر شاہی گرمی برداشت نہیں کر سکتی تو عوام سے جڑے منصوبوں میں نہ آئے، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو عوام کے حقوق کی پاسداری کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان اور بابوؤں کا چینی کی لائن سے کچھ لینا دینا نہیں، فارغ سیاستدان حکومت پر انگلیاں نہ اٹھائیں۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ جعلی راجکماری آج افسر شاہی کی ترجمان بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بازار میں بدانتظامی: فردوس عاشق نے اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلادی

خیال رہے کہ گزشتہ روز  فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں بدانتظامی پر ڈانٹ پلا دی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں بدانتظامی پر ڈانٹ پلانے پر چیف سیکریٹری سے انکوائری رپورٹ مانگ لی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے عثمان بزدار کو واقعہ کی رپورٹ پیش کی  اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی پر بھی بریفنگ دی۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق  نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا


متعلقہ خبریں