مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیک وقت دونوں کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر اور کام کرنے کے بعد ہم نے شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021
بل اور میلنڈا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا، بل اینڈ میلنڈا گیٹس کا مزید 150 ملین ڈالر امداد کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔ ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔
— Melinda French Gates (@melindagates) May 3, 2021
بل اور میلنڈا نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی ملاقات 1980 کی دہائی میں وقت ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے منگنی کر لی
میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلاتے ہیں۔