عید الفطر پر تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے

حکومت پاکستان نے عید الفطر پر کورونا وائرس کے سبب تمام سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلیات، نتھیا گلی سمیت ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ ٹھنڈیانی، شملہ، ہرنو، سجی کوٹ بھی بند ہوں گے۔  کراچی والے ساحل سمندر پر بھی نہیں جا سکیں گے۔

ایبٹ آباد کے داخلی راستوں پر چودہ مقامات پر پولیس چیک پوائنٹس بنائی جائیں گی اور پولیس جوان تعینات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظوری دیدی

حکومت نے10 سے 15 مئی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے اور چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران ٹرینوں کے علاوہ ہر قسم کی پبلک  ٹرانسپورٹ  بند رہے گی۔ بین الصوبائی، بین الضلاعی  اورشہروں کے اندر صرف پرائیوٹ گاڑیاں چلیں گی۔  سات مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد 70 فیصد گنجائش کے ساتھ ٹرینیں چلتی رہیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز