شاہد خاقان عباسی کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے شوکاز نوٹس کا تاحال جواب نہیں دیا۔

شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی اور نازیبا الفاظ پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 7 دن میں شاہد خاقان عباسی نے جواب دینا تھا لیکن 10 دن سے زیادہ ہو گئے شاہد خاقان عباسی نے جواب نہیں دیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کے بارے میں فیصلہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہو گا۔

اسپیکر شاہد خاقان عباسی کو معطل کرنے کرکے ایوان میں داخلے پر کچھ روز پابندی لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جس کام کی نگرانی وزیر اعظم کرتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے، شاہد خاقان

واضح رہے کہ ایک اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کو جوتا مارنے کی بات کی تھی جس پر سپکر نے شوکاز نوٹس بھجوایا تھا تا ہم ابھی تک اسکا جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو معطل کر کے ایوان میں داخلے پر کچھ روز پابندی لگا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں