شاہد آفریدی کو ایم سی سی کی مستقل ممبر شپ مل گئی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی مستقل ممبر شپ مل گئی۔

اس ضمن میں اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایم سی سی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گیم کی پرموشن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

A big honour to receive @MCCOfficial lifetime membership. I want to thank the most prestigious cricket club in the world…

Posted by Shahid Afridi on Tuesday, May 4, 202

خیال رہے کہ پاکستان کے 25 کھلاڑیوں کو ایم سی سی جانب سے اعزازی مستقل ممبر شپ دی جا چکی ہے۔

ان سے قبل جاوید برکی، نسیم ال گیلانی، سعید احمد، مشتاق محمد، انتخاب عالم، وسیم باری، آصف اقبال، ماجد خان، صادق محمد، ظہیر عباس، اے اے عباسی کو بھی ممبر شپ دی گئی ہے۔

جب کہ پاکستان کے وزیراعظم و سابق کپتان عمران خان، مدثر نظر، اقبال قاسم، احسان مانی، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیز راجہ، مصباح الحق بھی اعزازی ممبر شب حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں