عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پر اعتراض اٹھ گیا


وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داوَد نے عیدالفطر کی 6 چھٹیاں دینے پراعتراض اٹھا دیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رزاق داود نےعید کی چھٹیوں پر اعتراض کیا اور کہا کہ عیدالفطر کی صرف 3 چھٹیاں دینی چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق رزاق داود نے موقف اپنایا کہ 6 چھٹیاں ہونے سے ایکسپورٹرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جس پر وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کے دوران ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی حکومت کا عید پر 5 چھٹیاں دینے کا اعلان

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عیدالفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں جبکہ 8 سے 16 مئی تک کورونا کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں