سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کر دی


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

منگل کو اسحاق ڈار سینیٹ الیکشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ن لیگی رہنما کہاں ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علیل ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے اسحاق ڈار کب آئیں گے، ایک دن تو انہیں آنا ہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے عدالت سے دو ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

عدالت عظمی نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کے انتخاب کے لئے منعقدہ کردہ سینیٹ الیکشن کو معطل کر رہے ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں