دپیکا پڈوکون پورا گھرانہ سمیت کورونا میں مبتلا

دپیکا پڈوکون پورا گھرانہ سمیت کورونا میں مبتلا

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے پورے گھر والے عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا کیسز کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کو کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ اداکارہ کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور انہوں نے بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

دپیکا پڈوکون کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی تھی۔

کترینہ کیف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے اپنی صحت یابی کی خوشخبری مداحوں کو سنائی تھی۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 55 ہزار 828 نئے کیسز اور 3 ہزار 438 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ دو لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 22 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ہندوستان میں مسلسل تیرہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے اور بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔


متعلقہ خبریں