پاکستانی نوجوان کے قاتل امریکی سفارتکار کو تحفظ دینے والا سیکیورٹی افسر گرفتار

امریکی سفارتکار کو تحفظ دینے والا سیکیورٹی افسر گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: امریکی سفارت کار کی گاڑی سے ٹکرا کر پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کیس میں کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو منگل کے روز اے آئی جی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے روندنے والے امریکی سفارت کار کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے تیمور پیرزادہ کو گرفتاری کے بعد تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔

تیمور پیرزادہ پر امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو فرار کرانے کی کوشش کا الزام ہے۔

کرنل جوزف نے چند ہفتے قبل اسلام آباد کی ایک مرکزی شاہراہ پر اس وقت پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جائے حادثہ سے گزر رہا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے واقعہ کے متعلق جاری کردہ تفصیل میں بتایا تھا کہ امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر ماری تھی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والا عتیق بیگ نامی نوجوان انتقال کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں