بھارت میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کا انکشاف


بھارت میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ  پہلے سے موجود وائرس سے پندرہ گنا زیادہ طاقتورہے۔ نئی قسم کے وائرس سے مریضوں کی حالت تین چار روز میں تشویشناک ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے پی ویریئنٹ بھارت میں کورونا کی نئی قسم پہلے سے موجود وائرس سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔

نئی قسم سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سینٹر کی تحقیق میں سامنے آئی جو بیماری پھیلانے کی 15 گنا زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا کی ‘ڈبل میوٹنٹ قسم’ دریافت ہوئی تھی جس سے اموات بے پناہ اضافہ ہوا۔

کورونا کی ڈبل میوٹنٹ قسم  تیزی سے پھیلتی ہے اور صرف بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 60 فیصد سے زیادہ کیسز اس کا نتیجہ ہیں۔ بھارت میں دریافت نئی قسم کو بی 1617 کا نام دیا گیا ہے جس میں 2 میوٹیشنز موجود ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3783 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوئے۔

صرف دارالحکومت دہلی میں 19 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور 338 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

ملک میں ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے اور صرف ساڑھے 11 لاکھ افراد کو گذشتہ روز ویکسین لگائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں