دہشتگردوں کےحملےمیں ایف سی کے 4 جوان شہید،6زخمی


بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے دوران دہشتگردوں نے سرحد پار ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے4 جوان شہید اور6زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ شہداء میں حوالدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں