وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی میڈیکو لیگل رپورٹ منظر عام پر


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ کی میڈ یکولیگل رپورٹ (ایم ایل آر) منظرعام پر آ گئی ہے جس کے مطابق احسن اقبال کو جسم پر تین زخم آئے۔ دو زخم ان کے بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گولی نے وزیر داخلہ کے بازو میں داخل ہوتے ہوئے اعشایہ پانچ سے اعشاریہ آٹھ سینٹی میٹر تک زخم کیا جب کہ بازو سے نکلتے ہوئے گولی نے 1.0 سے 1.2 سینٹی میٹر کا زخم کیا۔

ایم ایل رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گولی احسن اقبال کے بازو سے نکل کر کولہے سے اوپر کے حصے پیلوس میں پیوست ہوئی تھی۔ گولی لگنے سے وزیرداخلہ کے بازو اور پیلوس سے خون بہتا رہا۔

گولی لگنے سے وزیر داخلہ کے دائیں بازو کی ہیومرس بون کا ڈسٹل اینڈ فریکچر ہوا ہے۔

احسن اقبال نارووال کے قصبہ کنجروڑ میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کے دائیں بازو میں لگی۔

احسن اقبال کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نارووال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔


متعلقہ خبریں