پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاوَن بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس موقع پر سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کے جذبات پر اظہارتشکر کیا اور خطےکےامن کیلئےتعاوَن کی یقین دہانی کرائی


متعلقہ خبریں