پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ


پنجاب حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں چیف سیکریٹری پنجاب،اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

لاک ڈاون کے دوران صوبے میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات، بند رہیں گے جب کہ شہروں کےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں ۔ شہری کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کےدوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں