جی ایس پی پلس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے، ترجمان ن لیگ

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں سے متعلق حالیہ قرارداد وزیراعظم عمران خان کی ناکامی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کیلئے رعایت نواز شریف کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پر خطاب سے آپ کی ناکامی نہیں چھپنی۔ سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران صاحب خالی بازاروں میں آپ کی ماڈلنگ کرنے سے مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔ آٹا، چینی چوری کی منظوری آپ دیں، لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟ عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

خیال رہے کہ یورپی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ سنہ 2014 میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پر فی الفور نظرثانی کرے۔

یورپی پارلیمان میں پیش کی جانے والی اس قرارداد جس کے حق میں 662 اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس میں پاکستان کی حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ توہین رسالتﷺ کے قانون کی دفعات 295 سی اور بی کو ختم کرے۔

پاکستان نے کہا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ میں ملک میں رائج توہین رسالتﷺ سے متعلق قوانین کے حوالے سے قرارداد پر مایوسی ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان کےعدالتی نظام اور قوانین سے متعلق غیر ضروری تبصرہ قابل افسوس ہے۔ پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، فعال سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور خودمختارعدلیہ موجود ہے۔


متعلقہ خبریں