امریکی صدرکا افغان قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کااعتراف

فائل فوٹو


امریکا کے صدرجوبائیڈن نے افغان قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے اورامن معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کا کرداراہم رہےگا۔ امریکا نےماحولیاتی تبدیلی کےمعاملے پراقوام عالم کو اکٹھا کرکے اہم پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سےمتعلق تمام وعدے پورے کیے اورآئندہ بھی کروں گا۔ حکومتی کارکردگی پرتمام رہنماؤں کوہر3ماہ بعدبریفنگ دوں گا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اتحادی نیٹو فورسز نے رواں سال11ستمبر تک اپنی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کردیا ہے جس سے دو دہائیوں سے جاری امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ اب اختتام کو پہنچنے کے امکانات پید اہو گئے ہیں۔

اس نئے منصوبے کے تحت2ہزار 500امریکی اور7ہزار نیٹو اتحاد کے فوجی بتدریج افغانستان سے نکلیں گے۔ اس منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے طے شدہ تاریخ کایکم مئی سے آغازہو چکا ہے۔

یہ فوجی انخلا 11ستمبر2021کو اختتام پذیر ہوگا، جو ستمبر 2001میں امریکا میں ہونے والے حملے کی20ویں برسی کا روز ہوگا جس کی وجہ سے افغانستان میں امریکا نے جنگ کا آغاز کیا تھا۔


متعلقہ خبریں