مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوان شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے تینوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مشروط کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوطرفہ مذاکرات سے پہلے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے کشمیریوں کیلئے جینا آسان ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی خراب صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل

خیال رہے کہ چند روز قبل رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ انٹیلی جنس افسران کے درمیان سال رواں کے پہلے مہینے میں خفیہ مذاکرات ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں