سب سے قدیم انسانی تدفین کے شواہد مل گئے


مشرقی کینیا کے ایک غار میں چھوٹے بچے کی ہڈیاں ملی ہیں۔، جس کے متعلق کہا جا رہا ہے یہ افریقہ میں سب سے قدیم تدفین ہے۔

نیچر نامی جریدے میں بدھ کو شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق ، اس بچے کی عمرعمر 2 ½ اور 3 سال کے درمیان تھی۔ ایک اندازے کے مطابق باقیات78ہزار سال پرانی ہیں۔

شواہد بتاتے ہیں کہ تدفین منظم انداز میں کی گئی تھی اور شاید اس کے جنازے میں بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔

باقی رہ جانے والی ہڈیوں سے معلوم ہوتا ہے۔ بچے کو دائیں طرف رخ کرکے لٹایا گیا تھا۔ ٹانگیں جوڑ کر سینے کی طرف اکٹھی کی گئی تھیں۔

محققین کا یہ بھی ماننا ہے کہ جسم کو کفن(شائد پتے یا جانوروں کی کھال) میں مضبوطی سے لپیٹا گیا تھا۔

محققین نے بہت سارے طریقوں سے اندازہ لگایا کہ بچے کی موت اس غار میں نہیں ہوئی تھی جہاں اس دفن کیا گیا۔

غار میں کھدائی کرتے ہوئے انکشاف ہوا کہ قبر کو مختلف اوزاروں کی مدد سے کھودا گیا تھا۔ ہڈیوں کا باریک بینی سے مشاہد کرنے پر معلوم ہوا کہ تدفین کے وقت بچے کا جسم بالکل تروتازہ تھا۔

سر کی کھوپڑی سے معلوم ہوا کہ تدفین کے وقت سر کے نیچے کسی ٹھوس شے کا تکیہ رکھا گیا تھا۔ اس بچے کی ہڈیوں کی دریافت افریقہ میں پہلی باضابطہ انسانی تدفین کے شواہد ہیں۔


متعلقہ خبریں