شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب

شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب

فوٹو: فائل


ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر بننے کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔  پی ایس ایکس کی 73 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتون کی اس عہدے پر تعیناتی کی گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے بہتر حکومت مشکل فیصلے خود کرے، ڈاکٹر شمشاد اختر

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمشاد اختر کو گزشتہ ماہ متفقہ طور پر بورڈ کا آزاد ڈائریکٹر منتخب کیا گیا تھا اور وہ پی ایس ایکس کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بنی ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شمشاد اختر کو پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ کی بزرگ’ قرار دیتے ہوئے یہ یاد دہانی بھی کروائی گئی کہ وہ 3 سال تک گورنر اسٹیٹ بینک رہی ہیں۔

وہ مشرقی ایشیا معیشتوں کے بینکوں میں تشکیل نو کے عمل میں بھی شامل رہیں اور بیزل اسٹینڈرڈ کے مطابق عالمی ثالثی بینک کا بھی باقاعدگی سے سامنا کرتی رہیں۔

1990 میں شمشاد اختر ایشیائی ترقیاتی بینک میں شمولیت سے قبل 10 سال تک عالمی بینک کے ساتھ کام کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے پاس جانے کے اختیارات نہیں، شمشاد اختر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں 7 شیئر ہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ نیا بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

نئے بورڈ نے اپنے 4 مئی کے اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا۔


متعلقہ خبریں