کراچی: دبئی سے آنے والاکورونا مریض قرنطینہ سے فرار


محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ رات دبئی سے کراچی آنے والا کورونا کا مریض آئی سولیشن سینٹرچھوڑ کرچلا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافروں میں سے 5 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پانچوں افراد کو بھٹائی آباد میں سرکاری قرنطینہ سینٹرمیں رکھا گیا تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قرنطینہ چھوڑنے والےمسافر کی تلاش کےلیے کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ کورونا پازیٹو مسافر کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔

کورونا پازیٹو مسافر کو کم سےکم 10 دن کے لیے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے۔ کورونا نیگیٹو ہونے پر مسافر قرنطینہ سینٹر سے گھر بھیجا جا تا ہے۔


متعلقہ خبریں