بھارت میں کرفیو کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا

بھارت میں کرفیو کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا

نئی دہلی: بھارت میں کرفیو کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کو انوکھی سزا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر بھارتی شہر اندور میں کرفیو نافذ ہے۔ جہاں کچھ نوجوانوں کی جانب سے کرفیو کی خلاف ورزی کی گئی۔

بھارتی شہر اندور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کرفیو کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کو ڈھول کی تھاپ پر “مینڈک کی طرح اچھلنے” کی سزا دی۔

بھارتی پولیس کی اس عجیب وغریب سزا پر کئی شہریوں نے سخت ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا جبکہ بعض لوگوں کو کہنا تھا کہ شہریوں کو سدھارنے کے لیے ایسی سزا ضروری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ وہ شہری ہیں جو کورونا ایس او پیز اور کرفیو کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا ضرورت گلی محلوں میں پھر رہے تھے۔

مینڈک کی طرح اچھلنے والوں میں ایسے افراد بھی تھے جو ایک گاڑی میں مقرر تعداد سے زیادہ سوار ہوکر گھوم رہے تھے۔ اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور انہیں انوکھی سزا دی۔


متعلقہ خبریں