شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

فائل فوٹو


لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ جس میں استدعا کی گئی گئی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔

درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھے آشیانہ اقبال ریفرنس، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت سے ضمانت ملی، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 30 سال حکومت کرنے والے حساب دینے کو تیار نہیں، وزیر اعظم

درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سےنکالنے کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں