پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

جنوبی پنجاب سےتعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کی بدولت جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ جںوبی پنجاب کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پرجلد اجلاس کی صدارت کروں گا۔ پاکستان میں خوشحالی اور معاشی ترقی قانون کے يكساں اطلاق سے ہی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب سےتعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں جنوبی پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں اور جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کے قیام پر گفتگو ہوئی۔ ممبران نے سیوریج سمیت دیگربڑے ترقياتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر خسروبختیار، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، ممبران قومی اسمبلی میں فاروق اعظم، رانا قاسم نون، سردارنصراللہ دریشک، طاہراقبال، عبدالغفار وٹو، میاں شفیق آرائیں اور عامرطلال گوپانگ شامل تھے۔


متعلقہ خبریں