8 مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 8 مئی سے 16 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں۔ کورونا پرقابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت ہے اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 8 سے 16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر مقامات کا رخ نہ کریں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے ایک 906 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ،پنجاب میں ایک ہفتے کیلئے سیاحتی مقامات بند

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں 734، راولپنڈی 147، منڈی بہاؤ الدین 16 اور شیخوپورہ میں 36 کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

اسی طرح چنیوٹ میں 12، ملتان میں 188، سیالکوٹ 17، چکوال 10، سرگودھا 92، جہلم  4،راجن پور 8، جھنگ 49، حافظ آباد 7 اور خانیوال میں 19 کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لودھراں میں 6، فیصل آباد 142، خوشاب 27، بہاولپور 51، بہاولنگر 14، رحیم یارخان 103، ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، گوجرانوالہ 27، ڈیرہ غازی خان 29، بھکر 9، گجرات 3، ننکانہ 36، اوکاڑہ 35، پاکپتن 5، اٹک 14، میانوالی ایک، مظفرگڑھ 12 اور ساہیوال میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نارووال میں ایک، قصور میں 5، لیہ میں 16، وہاڑی میں 18 کیسز سامنے رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا سے مزید 35 افراد جبکہ پنجاب بھر میں مزید 68 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 577 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں