پشاور ٹول پلازہ: ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک پولیس اہلکار پر چڑھادی

پشاور ٹول پلازہ: ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک پولیس اہلکار پر چڑھادی

پشاور ٹول پلازے پر پولیس کی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک پولیس اہلکار پر چڑھادی جس کی وجہ سے اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے پشاور آ رہی تھی۔ پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم جنید کی عمر 26 سال ہے، جبکہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: چوری شدہ اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھنے کا سافٹ ویئر تیار

پشاور پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ملزم کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ موٹر وے پولیس کنٹرول سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق متذکرہ گاڑی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے جا رہی تھی جس کو مردان میں روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ناکامی پر وائرلیس کے ذریعے پشاور انٹرچینج کو اطلاع دی گئی جہاں روکنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔


متعلقہ خبریں