وزیر اعظم سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ

وزیر اعظم آج سعودی عرب کے3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید گورنر سندھ عمران اسماعیل و دیگر بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کل روضہ رسول ﷺ پرحاضری دیں گے اور اتوارکوعمرہ اداکریں گے۔

مسئلہ کشمیر: ہم سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہےہیں

ذرائع کے مطابق تین روزہ دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم سعودی حکام کے ساتھ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسیٰ اور حریمین شریفین کے پیش اماموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان آج شام جدہ پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کی مصروفیات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، ایم او یوز پر دستخط اور دونوں طرف کے وفود کی ملاقاتیں بھی مصروفیات میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں