دنیا کی سب سے چھوٹی اور طاقتور مائیکرو چیپ تیار


معروف کمپیوٹر ساز ادارے آئی بی ایم نے دنیا کی سب سے چھوٹی اور تیز ترین مائیکرو چپ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی بی ایم نے اعلان کیا کہ اس نے 2 نینومیٹر چیپ تیار کی ہے ، جو اب تک تیار کردہ سب سے چھوٹی ، طاقتور ترین مائکروچپ ہے۔

زیادہ تر کمپیوٹر چپس 10 یا 7 نینو میٹر پروسیس ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ مینوفیکچر 5 نینو میٹر چپس تیار کرتے ہیں۔ چیپ جتنی چھوٹی ہوگی پروسیسر اتنا ہی اچھا تصور کیا جاتا ہے۔

آئی بی ایم کی نئی چپ 2 نینو پروسیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے ، سمارٹ فونز اور سپرکمپیوٹر کو مزید طاقت ور بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

نئی چیپ کا سائز تقریبا ناخن کے برابر ہے اور اس میں50 ارب ٹرانزسٹر لگائے گئے ہیں جو معلومات کو پراسیس کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ 2 نینو کی چپ جدید ترین 7 نینو میٹر چپس کے مقابلے میں 45 فیصد بہتر کارکردگی دکھائے گی اور تقریبا 75 فیصد کم توانائی استعمال کرے گی۔

دو نینومیٹر چپ کی مدد سے، سیل فون کی بیٹریاں چار گنا زیادہ دیر تک چل سکتی ہیں ، لیپ ٹاپ کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2024یا2025 کے آخر میں اس کی صنعتی پیمانے پر تیاری شروع ہوجائے گی۔

 


متعلقہ خبریں