آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات: سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا اظہار

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات: سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا اظہار

فوٹو: فائل


پاک فوج ک شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی،  ملاقات میں پاک، سعودی عرب باہمی تعاون میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت اور بقاء کے لیے پاکستان پرعزم ہے، پاکستان سعودی عرب کے دونوں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہے۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد بھائی چارہ، باہمی اعتماد ہے، مسلم امہ کی بہتری کیلئےدونوں ملک کردارادا کرتے رہیں گے۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی، جنرل قمرجاوید باجوہ میرے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں