مسئلہ کشمیر: ہم سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہےہیں

فائل فوٹو


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کا محبت اوربھائی چارے کا رشتہ ہے۔ ہم مسئلہ کشمیرسے متعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ  رہے ہیں۔

یہ بیان انہوں نے ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب میں ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی3 روزہ سعودی عرب کے دورے پر آج روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب میں دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں۔ وزیراعظم سعودی عرب اورایران کےاچھے تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کاسعودی عرب کایہ تیسرادورہ ہوگا۔

دوسری جانب  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ افغان امن عمل اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت اور بقاء کے لیے پاکستان پرعزم ہے، پاکستان سعودی عرب کے دونوں مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہے۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد بھائی چارہ، باہمی اعتماد ہے، مسلم امہ کی بہتری کیلئےدونوں ملک کردارادا کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں