کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے، رمضان کے آخری آیام میں عوام کواحتیاط کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پرعمل کر کے کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکے گا۔ شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے صوبے بھر میں ویکسینیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 8 مئی سے 16 مئی تک صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ،پنجاب میں ایک ہفتے کیلئے سیاحتی مقامات بند

ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں۔ کورونا پرقابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت ہے اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 8 سے 16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر مقامات کا رخ نہ کریں۔


متعلقہ خبریں