ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نےٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات کیبل کے بغیر براہ راست ناظرین کے گھروں تک پہنچانے والی ٹیکنالوجی ʼʼڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) کی نیلامی سےمتعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پیمرا کو نیلامی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

منگل کے روز سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

2016 میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس 14 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ میں فروخت کیے تھے۔ لائنسنس خریدنے والی کمپنیوں میں میگ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور، شہزاد اسکائی پرائویٹ لمیٹڈ لاہور اور اسٹار ٹائمز پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد شامل تھیں۔

اس نیلامی کےخلاف ٹی وی چینلوں کے مالکان کی تنظیم پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی سی اے) نے اخبارات میں اشتہار دے کر الزام لگایا تھا کہ نیلامی کے ذریعے پاکستان میں ٹی وی چینلوں کی ڈسٹریبیوشن کا انتظام غیر ملکی کمپنی کو دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے جو غیر قانونی ہے۔

لاہورہائی کورٹ اپنے فیصلے میں پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سے روک دیا تھا۔

جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاالاحسن، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس شیخ عظمت سعید پر مستعمل بینچ نے پی بی سی اے، پیمرا، میگ انٹرٹینمنٹ ، اسٹار ٹائمزاورشہزاد اسکائی کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔


متعلقہ خبریں