اسکول، دیگر تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان


ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

این سی او سی نے اس سے قبل 17 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا وبا کے پھیلاوَ میں تیزی کے باعث کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیمبرج 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر متفق

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث وفاقی حکومت نے 15 جون تک تمام امتحانات بشمول او اور اے لیول کے جاری امتحانات منسوخ کردیے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 جون تک تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مئی میں ہونے والےانٹر کے امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔ مئی کے تیسرے ہفتے میں حالات کا دوبارہ جائزہ لیکر امتحانات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ اے اور او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبرمیں ہونگے۔


متعلقہ خبریں