بے قابو چینی راکٹ مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا


بیجنگ: بے قابو چینی راکٹ مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چین کا 21 ٹن وزنی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں مالدیپ کے قریب گر گیا ہے۔ راکٹ کا کافی ملبہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔

لانگ مارچ 5B نامی یہ راکٹ چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان کی ترسیل کے بعد واپس آتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ راکٹ کا بیشتر ملبہ زمین پر داخلے سے قبل ہی جل کر خاک ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں پٹرولیم پائپ لائن کے مرکزی نظام پر بڑا سائبر حملہ

سائنسدانوں کے مطابق اب تک کے ڈیٹا کے حساب سے راکٹ کے ملبے کے گرنے کا مقام نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے قریب ہے۔

لانگ مارچ 5B نامی اس راکٹ میں چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان موجود تھا۔


متعلقہ خبریں