مزیدپاکستانی افرادی قوت کوسعودی عرب میں خوش آمدیدکہیں گے،وزیرخارجہ


سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم مزیدپاکستانی افرادی قوت کوسعودی عرب میں خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے70سال پرمحیط تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطےکی سیکیورٹی کیلئے بھی اہم ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کےخطےکی سیکیورٹی اورخوشحالی کےوژن پرمعترف ہیں۔مسعودی عرب اور پاکستان مسلم امہ کودرپیش چیلنجزسےنمٹنے کیلئے بھی ملکرکام کر رہےہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ شہزادہ محمدبن سلمان نےدورہ پاکستان کےدوران مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے درمیان اسلاموفوبیا سےنمٹنےکیلئےبات چیت کی ضرورت ہے۔ اوآئی سی اہم تنظیم ہے، اسلاموفوبیا سےنمٹنے کیلئےاوآئی سی کا کرداراہم ہے۔

سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئےعمل پیراہے۔ سعودی ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنےکی خواہش رکھتےہیں۔ میں بھی جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

دوسری جانب پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورت حال میں وزیراعظم کا دورہ بہت اہم ہے۔

خطے میں نئی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی اور اسٹرٹیجک نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ سطح پر رابطوں کے لیے کوارڈنیشن کونسل قائم کی گئی ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ کونسل سیکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں رابطے مستحکم بنائے گی۔ پاک سعودی تعلقات بہت مضبوط اور آزمائے ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں