نواز شریف کے خلاف 566 ارب روپے بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا اعلان

نواز شریف کے خلاف 566 ارب روپے بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 566 ارب روپے سے زائد رقم بھارت منتقل کئے جانے کی تحقیق کا اعلان کیا ہے۔

نیب کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فنڈز منتقلی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی مائگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں رقم کی اس منتقلی کی نشان دہی کی گئی تھی۔

یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ بھارتی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کرنے کے بعد بھارتی غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے تھے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں