مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

فائل فوٹو


اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیلی سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے ستمبر 2020 تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا اور مقامی 377،683مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق تبدیلیاں کشمیریوں کو مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دور لے جائیں گی جس کے نتیجے میں کشمیریوں کی سیاسی نمائندگی میں کمی آئے گی۔

مسئلہ کشمیر: ہم سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہےہیں

رپورٹ کے مطابق کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جب کہ اس کا ایک خاص اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں