سندھ: کورونا سے مزید 16 اموات رپورٹ، 976 افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مزید 976 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 92 ہزار643 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 742 ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کراچی میں کورونا کے مزید 441 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 810 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید118اموات،3ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات اور 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار915  تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے اور 7 لاکھ 57 ہزار 281 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں