‘ 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی’

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ملک میں 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی ہوگی، کمشنرز کو سیاحتی مقامات پر پابندی پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر آنے والےسیاحوں کو واپس بھیجاجائے،اور سیاحتی مقامات پر قائم ہوٹلز کو بکنگ منسوخ کیا جائے۔

این سی او سی کے مطابق پرائیویٹ گاڑیوں اور ٹیکسی کو چلنے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان میں کورونا سے مزید118اموات،3ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات اور 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار915  تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے اور 7 لاکھ 57 ہزار 281 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں